عالمی دباؤ این جی اوز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ موخر

نئی شق میں اپنی آمدنی و اخراجات کے گوشوارے جمع، ذرائع آمدن بتانے کا پابند کیے جانے کا امکان


INP May 26, 2014
نئی شق میں اپنی آمدنی و اخراجات کے گوشوارے جمع، ذرائع آمدن بتانے کا پابند کیے جانیکا امکان۔ فوٹو:فائل

عالمی دبائو کے تحت مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ موخر، فنانس بل میں نئی شق کے ذریعے این جی اوز کو ایف بی آر میں اپنی آمدنی و اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے اور ذرائع آمدن بتانے کا پابند کیا جائیگا۔

ایف بی آر کے ذمے دار ذرائع کے مطابق یورپی و دیگر مغربی ممالک کی حکومتوں کے شدید دبائو کی وجہ سے حکومت نے پاکستان میں کام کرنے والی مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے کا مجوزہ فیصلہ واپس لے لیا ہے تاہم فنانس بل 2014 میں ایک نئی شق شامل کیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت پاکستان کے اندر کام کرنے والی تمام مقامی و بین الاقوامی این جی اوز، ٹرسٹ اور فائونڈیشن کو سالانہ ایف بی آر آمدنی و اخراجات کے گوشوارے جمع کرانا لازمی ہو گا جبکہ ذرائع آمدن کے بارے میں بھی بتانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں