آمدن سے زائد اثاثہ کیس احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی

(فوٹو: فائل)

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ کی بریت کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے وراث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ۔

واضح رہے کہ احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔
Load Next Story