بلوچستان میں موسم کی شدت بڑھ گئی  کوئٹہ کا درجہ 1 قلات کا منفی 2 ریکارڈ

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی


ویب ڈیسک December 02, 2023
(فوٹو: فائل)

بلوچستان میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سردی کی شدت اچانک بڑھ گئی ہے اور صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جب کہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سبی میں کم از کم درجہ حرارت ، نوکنڈی میں 12 ، تربت میں 16 جب کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 17اور گوادر میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں