وزیراعظم نے بھارت جانے کا فیصلہ عجلت میں کیا امیر جماعت اسلامی

حکومت کراچی کے مسائل کے حل کیلئے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرے، سراج الحق


ویب ڈیسک May 26, 2014
امریکا ناکام ہوکرافغانستان سے واپس جا رہا ہے،امیر جماعت اسلامی فوٹو؛ آن لائن

PARIS:

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بھارت جانے کا فیصلہ عجلت میں کیا، کشمیر سمیت دیگر تنازعات کا حل نہ نکلا تو بھارت سے تعلقات بےکار ہوں گے۔


کراچی میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر بھارت جانے کا فیصلہ کیا، نوازشریف دورہ بھارت کے موقع پرحریت رہنماؤں سےبھی ملاقات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا دل ہے اگر کراچی نہیں تو پاکستان بھی نہیں ہوگا، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ نے روشنیوں کے شہر کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے، حکومت کراچی کے مسائل کے حل کیلئے 100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرے ۔


امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں موت کے سوا ہر چیز مہنگی ہے، غریب کا بچہ ہوٹلوں پر کام کرنے پر مجبور ہے، ملک میں امیر اور غریب کیلیے یکساں نظام تعلیم نہیں، شریعت کے بغیر ہم نے جمہوریت،آمریت ہر رنگ کی حکومت دیکھی،ہماری سیاست کامحورکوئی خان،نواب یاسرمایہ دارنہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فیسٹیول پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے لیکن حکمرانوں کو تھر کے غریب نظر نہیں آتے۔


جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ امریکا ناکام ہوکرافغانستان سے واپس جا رہا ہے، 46 ممالک کی افواج افغانستان کو برباد کر رہی ہیں، نیٹو نے افغانستان کو امن کیوں نہیں دیا؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں