پاکستان سے ترجیحی تجارتی معاہدہ جلدطے پاجائیگا ترک ہائی کمشنر

ترجیحی تجارت کے معاہدے کیلیے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے، ترک ہائی کمشنر


Business Reporter September 19, 2012
ترجیحی تجارت کے معاہدے کیلیے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے، ترک ہائی کمشنر فوٹو: اے پی پی

ترک ہائی کمشنرمصطفی بابرہزلان نے کہاہے کہ پاکستان میںجاری حالات کے تناظر میں ترکش رینٹل پاور شپس بہت جلدواپس چلے جائیں گے۔

سہ ملکی فریٹ ٹرین سروس کے انفرااسٹرکچرکی ڈیولپمنٹ کی جاری ہے۔یہ بات انھوںنے منگل کو کراچی چیمبرمیںبی ایم جی کے چیئرمین سراج قاسم تیلی،صدر چیمبرمیاں ابرارودیگر سے ملاقات کے دوران کہی۔

ترک ہائی کمشنرنے کہاکہ ترکش کمپنی زرلونے جھمپیر میں6میگاواٹ کے حامل ونڈ پاور پلانٹ کو اپ گریڈکردیاہے جس سے یہ پلانٹ 50 میگاواٹ بجلی کی پیداوارشروع کردیگا۔

انھوں نے بتایاکہ ترجیحی تجارت کے معاہدے کیلیے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے، امید ہے کہ جلد ہی یہ معاہدہ طے پاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔