اچھی فلموں اور مضبوط کردار کی بھوکی ہوں ودیا بالن

ہیروئن کہلانے پر خوشی ہوتی ہے، ’’بوبی جاسوس‘‘ میں جاسوسہ کا کردار ہیرو کہلانے کے لیے نہیں کررہی، اداکارہ


Cultural Reporter May 26, 2014
ہیروئن کہلانے پر خوشی ہوتی ہے، ’’بوبی جاسوس‘‘ میں جاسوسہ کا کردار ہیرو کہلانے کے لیے نہیں کررہی، اداکارہ فوٹو: فائل

COLOMBO: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن جو باکس آفس پر اوپر تلے دوسپر ہٹ فلمیں دے چکی ہیں اور انھیں حال ہی میں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکاہے اب اپنی آنیوالی فلم میں ہیروئن کی جگہ ہیرو آرہی ہیں اور وہ اپنے اس کردار سے بہت خوش ہیں۔

اس سلسلہ میں اداکارہ نے ایک بھارتی اخبار کو انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ میں نے فلم بوبی جاسوس میں ایک جاسوس کے کردار کو اس لیے منتخب نہیں کیا کہ مجھے مردوں کی فلم انڈسٹری میں ایک ہیروئن ہونے کے باوجود ہیرو کی حیثیت دی جائے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب کوئی مجھے ہیروئین یا خاتون اداکارہ کہتا ہے تو میں بہت خوش ہوتی ہوں۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آمد کے ساتھ ہی اسے اچھے کردارملے اور ان کی وجہ سے ہی وہ آگے بڑھ رہی ہے ودیا بالن کا کہنا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ابتدا میں ہی اچھے کردار ملے اور مجھے بالی ووڈ کے بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

میں ہمیشہ ایسی فلموں کی پیاسی اور بھوکی ہوں جو اچھی ہوں اور ان میں میرا کردار بہت ہی مضبوط ہوں اور جیسے ہیں ایسے کردار کی پیشکش کی جاتی ہے تو میں موقع ضائع نہیں کرتی ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک انتہائی لالچی اداکارہ ہوں اور جب تک زندہ ہوں ایسی ہی رہوں گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی فلم ''بوبی جاسوس'' کا ٹریلیر رواں ماہ کے آخر میں لانچ کیا جائے گا برن فری انٹریٹمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو دیا مرزا اورساحل سنگھا نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی آدھی سے زیادہ عکسبندی کرلی ہے جس میں ودیا بالن کے مقابل علی فضل ہیں۔ودیا بالن جو اس فلم میں جاسوس خاتون کا کردار کر رہی ہیں جس کے لیے انھوں نے ایک جاسوس خاتون سے باقاعدہ ملاقات کی تاکہ وہ کردار کو بہتر انداز سے پرفارم کرسکے۔ مذکورہ فلم کی زیادہ عکسبندی حیدر آباد سمیت دیگر مضافات میں کی گئی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہی سمجھا جارہا ہے کہ شاید اس میں میرا کردار فلم''کہانی'' کی طرح کا ہے جو ایک مشن پر ہوتی ہے فلم کی کہانی ایک جاسوس خاتون کی گھریلو زندگی کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ پارٹ ٹائم کے طور پر جاسوسی کا کام کرتی ہے اوراس دوران اسے جن مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے فلم میں دکھایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں