آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نگراں وزیراطلاعات سندھ مقرر
احمد شاہ کو تین وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے، نوٹی فکیشن جاری
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر کی سفارش پر معروف ادیب، سماجی شخصیت اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ کو صوبائی وزیرتعینات کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کے صدر اور معروف سماجی شخصیت احمد شاہ نے ہفتے کے روز نگراں وزیر کے عہدے کا حلف گورنر ہاؤس میں اٹھایا جہاں اُن سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزرا، سیکریٹریز ، ادیب، فنکاروں اور صحافیوں نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نے انجام دیے۔
حلف کے بعد گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، ادیبوں اور دوستوں نے احمد شاہ کو مبارکباد دی۔
بعد ازاں نگراں احمد شاہ کو تین وزارتوں کے قلمدان سونپے گئے، انہیں محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور محکمہ سوشل پرٹیکشن کی وزارتیں دی گئیں ہیں جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔