کراچی سے جدہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار
ملزم دو کلوگرام ہیروئن صابن کی ٹکیوں میں انتہائی مہارت سے چھپا کر لے جارہا تھا، ترجمان اے ایس ایف
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے دو کلوگرام ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب کراچی ائیرپورٹ کارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر سے 1.901 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مسافر ابرار راہول نے مذکورہ ہیروئن اپنے بیگ کے اندر صابن کی ٹکیوں میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے منشیات کی موجودگی کا پتہ لگا لیا اور منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی،۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔