نائیجیرین طالبہ کی 58 گھنٹوں تک کپڑے دھو کر ریکارڈ بنانے کی کوشش
طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کیمپس کے ہزاروں طلبا اور یونیورسٹی کے دیگر حکام موقع پر موجود تھے
نائیجیریا میں ایک طالبہ نے لگاتار 58 گھنٹوں تک ہاتھ سے کپڑے دھو کر گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرنے کے لیے امید باندھ لی۔
نائیجیریا کی اوبافیمی اوولووو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طالبہ اینیٹن کا ہدف پہلے 50 گھنٹے تک کپڑے دھونا تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے آٹھ مزید گھنٹے کپڑے دھوئے۔
انڈر گریجویشن کی طالبہ نے ریکارڈ کی کوشش یونیورسٹی کیمپس کے اندر 24 نومبر بروز جمعہ شروع کی جو 27 نومبر کی شب کو مکمل ہوئی۔
طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کیمپس کے ہزاروں طلبا اور یونیورسٹی کے دیگر حکام موقع پر موجود تھے۔کوشش مکمل کرنے کے بعد ان کو ایمبولینس سے اسکول کے کلینک میں لے جا کر مکمل چیک اپ کیا گیا۔
طالبہ کی جانب سے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے شواہد جمع کرا دیے گئے ہیں۔ جس پر نظر ثانی کے بعد ریکارڈ کی تصدیق کی جائے گی۔