امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
9,190 مربع فٹ کے جزیرے کو 2014 میں ٹی وی سیریز Buying the Beach میں دکھایا گیا تھا
امریکا میں ایک نجی جزیرہ جو کبھی ایک امریکی سیریز میں دکھایا گیا تھا اب 25 لاکھ ڈالرز کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں پریٹی جو راک نامی جزیرہ جسے سی شیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، میراتھن کے بالکل کنارے واقع ہے اور ویب سائٹ پرائیویٹ آئی لینڈز انکارپوریشن پر 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت ہے۔
ویب سائٹ میں جزیرے کی فروخت کی تشہیر ان الفاظ میں کی گئی ہے؛ 'یہ خوبصورت جزیرہ فلوریڈا میں ایک دلکش خطے کو اپنی ملکیت میں لینے کا غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے۔ خوابوں کے گھر کے طور پر خریدا جاسکتا ہے۔ یہ چھٹیاں گزارنے کیلئے بہترین مقام ہے جہاں کرائے پر گھر بھی دیے جاسکتے ہیں۔
9,190 مربع فٹ کے جزیرے کو 2014 میں Buying the Beach سیریز میں دکھایا گیا تھا لیکن اس جزیرے پر بنا گھر 2017 میں ایک سمندری طوفان سے تباہ ہو گیا تھا۔
اشتہار میں یہ بھی کہا گیا کہ یہاں ایک بالکل نیا فیملی گھر بنانے کے منصوبے جاری ہیں جہاں خلیج میکسیکو کے شاندار نظارے اور ناقابل یقین غروب آفتاب کا منظر بھی دیکھا جاسکے گا۔ مزید برآں جزیرہ بجلی اور شہر کے پانی کی فراہمی کی سہولت بھی رکھتا ہے۔