سندھ بار بار طلبی کے باوجود خیراتی اسپتال آڈٹ رپورٹ پیش کرنے سے گریزاں

تین ماہ میں دو خطوط بھیجے جانے کے باوجود خیراتی اسپتالوں نے تاحال کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی ہے، محکمہ صحت سندھ


دعا عباس December 03, 2023
تین ماہ میں دو خطوط بھیجے جانے کے باوجود خیراتی اسپتالوں نے تاحال کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی ہے، محکمہ صحت سندھ—فائل فوٹو

نگراں وزیر صحت سندھ کی متعدد نشاندہی کے باوجود خیراتی اسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ موصول نہ ہوسکی۔

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے خیراتی اسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ طلب کی تھی،جس کے لیے انھوں نے خیراتی اسپتالوں کو پہلا خط رواں سال 23 اگست اور دوسرا خط 10 نومبر کو بھیجا تھا۔

خطوط کے ذریعے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، پی پی ایچ آئی سندھ، پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (nicvd) کراچی، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ویسکولر ڈیزیز (sicvd) کراچی، شہید بینظیر بھٹو ایکسیڈنٹ ایمرجنسی اینڈ ٹراما سینٹر کراچی، پی پی پی نوڈ، سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی، ڈی ایچ او، پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز فار ویمن شہید بینظیر آباد،شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ، لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹولوجی (sichn)، 200 بستروں پر مشتمل انفیکشیس ڈیزیز اسپتال کے قیام اور آپریشنلائزیشن، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اینڈوسکوپی اینڈ گیسٹرو اینٹرولوجی،انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس جیکب آباد اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف آپتھمولوجی اینڈ ویڑول سائنسز حیدرآباد کی گزشتہ تین مالی سالوں کی آڈٹ رپورٹ طلب کی گئی تھی، جس کا مقصد حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والی گرانٹ کی مد میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات حاصل کرنا ہے۔

تین ماہ میں دو خطوط بھیجے جانے کے باوجود خیراتی اسپتالوں نے تاحال کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں