
مینوکا میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں تاہم انکے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ یادگار نہیں بننے دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے پاس تجربہ زیادہ نہیں لیکن کینبرا میں شیڈول پریکٹس میچ سیریز کی تیاری کے اہم ہوگا، امید ہے کہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ناروا سلوک، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔