پاکستانی پلیئرز کو آئی پی ایل میں موقع ملنا چاہیے سعید اجمل

ہمارے کوچز اور امپائر شریک ہوسکتے ہیں تو موجودہ پلیئرز کیوں نہیں، آف اسپنر کا شکوہ


Sports Reporter May 26, 2014
ہمارے کوچز اور امپائر شریک ہوسکتے ہیں تو موجودہ پلیئرز کیوں نہیں، آف اسپنر کا شکوہ. فوٹو: فائل

سعید اجمل نے کہاہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں شرکت کا موقع ملنا چاہیے، اسی ملک کے سابق کھلاڑی،کوچز اور امپائر ایونٹ کا حصہ بن سکتے ہیں تو موجودہ پلیئرز کیوں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرز نے انڈین پریمئر لیگ کے اولین ایڈیشن کی رونقیں بڑھائیں تھیں، تاہم ممبئی حملوں کے بعد سے اب تک یہ سلسلہ تعطل کا شکار ہے۔ ایک انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں شرکت خوشی کی بات ہوتی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی کرکٹرز کو موقع نہیں مل پارہا،ایونٹ کے منتظمین اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس معاملے پر ازسرنو غور کرنا چاہیے، اسی ملک کے سابق کھلاڑی، کوچز اور امپائر آئی پی ایل کا حصہ بن سکتے ہیں تو موجودہ پلیئرز کیوں نہیں؟انہوں نے کہا کہ اگر منتظمین اسے دنیا کی بہترین ٹوئنٹی20 لیگ قرار دیا تو ہر ملک سے تعلق رکھنے والے بہترین کرکٹرز کو مقابلوں کا حصہ بننے کا موقع بھی ملنا چاہیے۔

اسپنر نے امید ظاہر کی کہ آئی پی ایل کے حکام اس بارے میں سوچیں گے، مستقبل میں پالیسی تبدیل ہونے سے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شرکت کے مواقع میسر آئیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل شاہد آفریدی نے بھی لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایونٹ کے دروازے پاکستان کے پلیئرز پر بند رکھنے سے بھارتی کرکٹ کا منفی تاثر قائم ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعید اجمل نے کہا کہ آئی سی سی میگا ایونٹس میں بھارت کو زیر نہ کرپانے کی کوئی ایسی خاص وجوہات نہیں جن کی نشاندہی کی جاسکے،روایتی حریف کیخلاف میچ کیلیے بھی بغیر کسی اضافی دبائو کے میدان میں اترتے ہیں، پر اعتماد ہوں کہ ورلڈ کپ 2015میں تاریخ بدلنے میں کامیاب ہوںگے،ایڈیلیڈ کے میدان پر فتح کیساتھ اپنا ریکارڈ درست کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |