مولانا طارق جمیل سے بہت کچھ سیکھا ثنا خان

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان بھی اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ عُمرہ ادا کرنے گئی ہوئی ہیں


ویب ڈیسک December 03, 2023
ثنا خان نے حال ہی میں مدینہ میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اس بار عُمرے کے دوران معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل سے بہت کچھ سیکھا جو اُنہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔

ان دنوں مولانا طارق جمیل اپنی فیملی کے ہمراہ عُمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ میں موجود ہیں اور اتفاق سے بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان بھی اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ عُمرہ ادا کرنے گئی ہوئی ہیں۔

ثنا خان اور اُن کے شوہر مفتی انس نے حال ہی میں مدینہ میں مولانا طارق جمیل سے اپنے بیٹے جونیئر طارق جمیل کی ملاقات کروائی تھی جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کی تھی۔




اب ثنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مولانا طارق جمیل کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ پیر ذوالفقار نقشبندی کے ہمراہ بیٹھے ہیں جبکہ اُن کے پاس ہی مفتی انس سمیت دیگر مرد حضرات بھی بیٹھے ہیں۔

ثنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ "اللہ والوں کی صحبت ہمیں اللہ سے ملوا دیتی ہے"۔

اُنہوں نے کہا کہ "حرم سے آنے کے بعد اللہ کے خاص بندوں کے ساتھ وقت گُزارا، میں نے مولانا صاحب سے بہت کچھ سیکھا"۔

سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ "بےشک! ان دونوں شخصیات کی وجہ سے مجھے یہ عُمرہ ہمیشہ یاد رہے گا"۔

s1

واضح رہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں اکثر میڈیا کی شہہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔

اس جوڑے کے ہاں رواں سال 5 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے طارق جمیل رکھا، اس حوالے سے ثنا خان کا کہنا تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتی تھیں جو دین داری اور دیانت داری کی علامت ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں