فرانس میں چاقو بردار شخص کا حملہ1 راہگیر ہلاک اور 2 زخمی

ملزم نے دوران تفیش بتایا کہ وہ افغانستان اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر پریشان ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 03, 2023
ملزم نے دوران تفیش بتایا کہ وہ افغانستان اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر پریشان ہے، پولیس

فرانس کے دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرکے راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک جرمن شہری ہلاک اور 2 دیگر شہری زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کے ایفل ٹاور کے نزدیک پولیس نے تعاقب کے بعد مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 26 سال ہے۔

حملہ آور کی ذہنی حالت درست نہیں اور 2016 میں بھی اسی طرح کے ایک حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 سال قید کی سزا کاٹ چکا ہے۔

حملے کے وقت ملزم نے "اللہ اکبر" کا نعرہ بھی لگایا اور پولیس کو دوران تفیش بتایا کہ وہ افغانستان اور فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام پر پریشان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چاقو اور ہتھوڑے سے ایک خاتون پر حملہ کرنا چاہا جو اس کی بیوی تھی۔ خاتون کے ہمراہ جرمن شہری حملے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو بچانے کی کوشش میں 2 فرانسیسی شہری زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کی بیوی کو ایک ٹیکسی ڈرائیور جائے وقوعہ سے دور لے گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں