مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے نگراں وزیراعظم
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےسب سےزیادہ متاثرہونےوالاآٹھواں ملک ہے، انوار الحق کاکڑ
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے مستقبل میں پانی کی دستیابی کو بڑا چیلنج قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹی(کوپ) کے پاکستان پویلین میں 'لیونگ انڈس انیشی ایٹو' کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کویہاں خوش آمدیدکہتاہوں، یہاں ہم سب کی موجودگی ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنےکی کاوشوں کاحصہ ہے،وزیراعظم لیونگ انڈس کوحقیقت کاروپ دینےکیلیےڈاکٹرعادل، محکمہ فوڈاینڈکلچراورزراعت کی شاندارخدمات کوسراہتاہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشترکہ ذمہ داریوں سےماحولیاتی تبدیلی کےچیلنج سےنبردآزماہوسکتےہیں، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےسب سےزیادہ متاثرہونےوالاآٹھواں ملک ہے، پاکستان کے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پانی کی دستیابی ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحول اورپانی کےچیلنجزسےمتعلق حکومتی ترجیحات واضح ہیں، لیونگ انڈس کےتحت اسٹیک ہولڈرزسےمل کرکرداراداکرناہوگا، لیونگ انڈس وژن کےباعث ہم اپنےمستقبل کومحفوظ کرسکتےہیں، لیونگ انڈس وسیع اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان کی حدود میں سندھ کے ماحولیات کو بحال کرنا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہے۔