کراچی سردی میں مزید اضافے سے درجہ حرارت میں کمی
گزشتہ روز کے مقابلے میں شہر کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری گرگیا
شہر میں خنکی/سردی میں مزید اضافہ ہونے سے درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.4 ڈگری گرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم پارہ 15.1 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
رواں ماہ کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت موہنجودڑو میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔