کراچی میں شادی میں فائرنگ سے دولہا کے والد سمیت دو افراد زخمی

پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے ۔

پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے ۔

بلدیہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

سعید آباد کے علاقے بلدیہ نمبر 8 کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 38 سالہ عرفان ولد فضل قادر اور 53 سالہ توقیر ولد فقیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔


پولیس کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا ۔ زخمیوں میں دولہا کا والد بھی شامل ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے ۔
Load Next Story