
کینبرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پریکٹس میچ سے زیادہ زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ آسٹریلیا ایک ٹاپ ٹیم ہے، کنڈیشنز بھی مشکل ہیں مگر ٹیسٹ سیریز میں کینگروز کا اچھا مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: سڈنی میں سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو پر شاہین کا ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ بابراعظم، عبداللہ شفیق، سعود شکیل اور سلمان علی آغا سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ بالنگ میں شاہین شاہ اور حسن علی شاندار کارکردگی دکھانے کے اہل ہیں۔ میر حمزہ، خرم شہزاد اور فہیم اشرف بھی ڈومیسٹک میں پرفارم کرتے ہوئے آئے ہیں۔
Sarfaraz Ahmed ️ "Pakistan is a well settled team if we beat Australia in this tour it wouldn't be a upset" pic.twitter.com/S4mj227Z3V
- Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) December 4, 2023
سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارا ٹیم گول یہی ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے اور سیریز جیتنا ہے، مجھے اور رضوان کو منیجمنٹ جو رول بھی دے گی اس پر پورا اتریں گے۔
مزید پڑھیں: ''وارنر کو کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہیں بنانے دوں گا''
وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں اور کوشش کریں گے کہ ان کو جلد آوٹ کریں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔