لاہورمیں گردہ نکالنے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا 90 افراد کے آپریشن کرچکے

ملزمان کا ہدف غریب افراد ہوتے تھے جو نوکری کا جھانسہ دے کر گردہ نکالتے تھے، فی گردہ 25 تا 50 لاکھ کے درمیان بیچا


ویب ڈیسک December 04, 2023
گرفتار ملزمان کی تصویر جن کی پولیس نے فی الحال شناخت ظاہر نہیں کی (فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، نوکری کا جھانسہ دے کر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا جس نے کم ازکم 90 افراد کے گردے نکال لیے اور ایک گردہ 25 تا 25 لاکھ روپے کے درمیان بیچا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گردہ نکالنے والے کئی گروہ سرگرم ہیں، اب ایک اور نیا گروہ پکڑا گیا ہے جس نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نوکریاں ملنے کا جھانسہ دے کر گردے نکال لیے اور کروڑوں روپے میں بیچ دیے۔

ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا ہے کہ گروہ نے لاہور سے نوے افراد کے گردے نکلوائے، ملزمان نوکری کا جھانسہ دے کرشہریوں کو اسلام آباد لے جاتے تھے، غیر قانونی پیوند کاری کا عمل اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں کیا جاتا تھا، پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان کا ٹارگٹ غریب اور بھٹہ مزدور ہیں، گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،یہ ملزمان نوکری دینے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کا کہہ کر گردہ نکالتے تھے، ایک گردہ پچیس سے پچاس لاکھ میں بیچا جاتا تھا جس میں ڈاکٹر براہ راست ڈونر سے رابطہ نہیں کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |