پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تیاریاں شروع

قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائیگی۔


INP May 26, 2014
قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائیگی۔ فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل

وزارت پٹرولیم نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کیلیے سمری کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائیگی۔ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد ہو گا۔ وزارت پٹرولیم کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں3 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 50 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں