مرتضیٰ سولنگی ہمیں جمہوریت کا درس دینے کی بجائے شفاف الیکشن کرائیں پی ٹی آئی
نگران حکومت انٹرا پارٹی الیکشن سبوتاژ کرنے کے کھیل میں پیش پیش ہے، تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کا نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سےدیے گئے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نگران وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب پر سوال اٹھانا ان کے متعصب اور جانبدارانہ کردار پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے، نگران حکومت اپنی واحد آئینی ذمہ داری شفاف انتخابات میں مکمل ناکام ہوکر ایک "غیرآئینی" اور "غیرقانونی" نگران حکومت کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کسی بھی سیاسی جماعت کے اندرونی معاملات کے خلاف بیان بازی کا کوئی آئینی و اخلاقی جواز نہیں رکھتے، تحریک انصاف نے نے سیاست میں موروثیت کے تصور کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قابل اور نئے چہروں کو متعارف کروایا، نگران حکومت تحریک انصاف کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہر قدم پر بھرپور معاونت کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن سبوتاژ کرنے کے شرمناک کھیل میں بھی پیش پیش ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے مسلسل محروم رکھنے کے کلیدی کرادروں کو جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی بیانات دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، غیر آئینی وزیر اطلاعات نے منصب سنبھالنے کے بعد سے آج تک سوائے بیہودہ بیان بازی، الزام تراشی اور حقائق کو مسخ کرنے کے اور کسی کام پر توجہ نہیں دی، نگران حکومت دستور کی مقررہ مدت میں عام انتخابات کے انعقاد سے لے کر سیاسی جماعتوں کو مساوی ماحول فراہم کرنے تک ہرسطح پر بری طرح ناکام ہے،
ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مرتضیٰ سولنگی تحریک انصاف کو جمہوریت کا درس دینے کی بجائے ایک مرتبہ آئین میں نگران حکومت کو تفویض کردہ فرائض پر نظر دوڑائیں اور ان پر عملدرآمد کی کوشش کریں۔