جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطورچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش

جسٹس عقیل احمد عباسی سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں


ویب ڈیسک December 04, 2023
فوٹو: فائل

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی مستقل تعیناتی کا معاملہ زیرغور آیا۔

جوڈیشل کمیشن نے اتفاق رائے سے جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی سفارش کردی۔

جوڈیشل کمیشن نے اپنی سفارشات منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیں۔

واضح رہے کہ جسٹس عقیل احمد عباسی سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں