اکشے کمار کی کامیڈی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کی ریلیز ملتوی
’ہاؤس فل 5‘ میں رتیش دیش مکھ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ باقی کاسٹ کے حوالے سے تفصیلات جلد سامنے آئیں گی
بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی کامیڈی فلم 'ہاؤس فل 5' کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔
فلم میکرز کی طرف سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ 'ہاؤس فل5' دیوالی 2024 میں ریلیز ہوگی لیکن اب اسے 6 جون 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ریلیز کے ملتوی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ فلم کو معیاری وی ایف ایکس کی ضرورت ہے جس کیلئے مزید وقت کی ضرورت ہوگی۔
فلم کو ترن منشکھانی ہدایت کاری دیں گے اور ساجد نادیاوالا پروڈیوس کریں گے، 'ہاؤس فل 5' میں معروف بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ باقی کاسٹ کے حوالے سے تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔
اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ ہاؤس فل سیریز کے مرکزی ستون سمجھے جاتے ہیں، سیریز کے پہلے اور دوسرے پارٹ کو ساجد خان نے ہدایت کاری دی تھی۔
تیسرے پارٹ کو ساجد خان اور فرہاد سمجی نے مل کر ڈائریکشن دی جبکہ چوتھے پارٹ کو فرہاد سمجی نے اکیلئے ہدایت کاری دی تھی۔