
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے زمینی حملوں کا دائرہ جنوبی غزہ تک بڑھا دیا۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس خالی کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے ٹینک ، بکتر بند گاڑیاں اور بلڈوزر خان یونس پہنچا دئیے۔اسرائیلی فورسز نے غزہ کی فائبر روٹس کاٹ دیں جس کے باعث غزہ میں موبائل اور انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس معطل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ؛ 1 روز میں شہادتیں 700 ہوگئیں
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 700 فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب حماس کی القسام بریگیڈز نے24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کرنے اور جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اکتوبر7 سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 16 ہزار فلسطینی شہید جبکہ 19 لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔