پشاور ورسک روڈ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول
فوٹیج میں دھماکے کے وقت دو افراد کو کھڑے دیکھا جا سکتا ہے
ورسک روڈ پر بابو گڑھی اسٹاپ میں بارودی مواد دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دھماکے سے قبل روڈ پر رکشہ اور دیگر گاڑیوں کو چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹیج میں دھماکے کے وقت دو افراد کو کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ورسک بابو گڑھی میں نجی اسکول کے سامنے دھماکے کے باعث بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ایس پی ورسک محمد ارشد خان کے مطابق دھماکے میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق دھماکے کے چار زخمیوں کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے، تین زخمی بچے ہیں جن کی عمر سات سے دس سال کے درمیان ہیں لیکن کوئی زخمی اسکول یونیفارم میں نہیں بلکہ راہگیر ہیں۔