ٹیسٹ سیریز پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ریکارڈ کیسا ہے

دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک حیران کن طور پر 20 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے


ویب ڈیسک December 05, 2023
دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک حیران کن طور پر 20 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے (فوٹو: فائل)

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

قومی ٹیم 6 دسمبر سے 4 روزہ ٹور میچ کے دوران آسٹریلیا کی پرائم منٹسر الیون کے خلاف کینبرا میں مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سال 1956-57 میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور یہ سیریز پاکستان کے نام رہی تھی۔ سال 2021-22 میں کینگروز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ہوم گراؤنڈ پر شاہینوں کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کو خبردار کردیا

دونوں ٹیموں کے درمیان ابتک 69 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں، جس میں 34 میچز میں آسٹریلیا نے جبکہ پاکستان محض 15 میچز میں کامیابی حاصل کرسکا ہے۔

شاہینوں اور کینگروز کے درمیان 20 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے 26 اور پاکستان نے 7 فتوحات سمیٹی ہیں۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں