نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل ملزم عبد الرحمان کی ضمانت خارج

ملزم عبد الرحمان کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد، ملزمان ساجد علی اور امجد شیر کی ضمانتوں میں توسیع

(فوٹو: فائل)

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم عبد الرحمان کی ضمانت خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔



عدالت نے ملزم عبد الرحمان کی ضمانت کو عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کردیا اور ملزمان ساجد علی اور امجد شیر کی ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی۔


عدالت نے دونوں ملزمان کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا، پولیس نے دونوں ملزمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے کا عدالت میں بیان دیا تھا۔


واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Load Next Story