ٹریوس ہیڈ کا سہواگ سے موازنہ سابق بھارتی کرکٹر نے سوال کو ’بیہودہ‘ قرار دیدیا

ورلڈکپ فائنل کی شکست؛ سابق بھارتی کرکٹر ابتک نہ بھول سکے

ورلڈکپ فائنل کی شکست؛ سابق بھارتی کرکٹر ابتک نہ بھول سکے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست پر سابق کرکٹرز انتک چراغ پَا ہیں۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران ایک مداح نے سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا سے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ ہندوستانی اوپنر وریندر سہواف کی طرح کھیلتے ہیں؟ انکا ہینڈ آئی کو آرڈینشن بلکل سہواگ کی طرح ہے اور ٹیسٹ میں بھی 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے چھکے چوکوں کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں۔

جس پر سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے لڑکے کی عمر پوچھی اور بعدازاں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس لڑکے نے وریندر سہواگ کو دیکھا ہے تو یہ 'بیہودہ سوال' ہے، ایک دائیں ہاتھ کا کرکٹر تھا دوسرا بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے، سہواگ پہلی بال سے شاٹس کھیلتا تھا۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؛ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے ''پچ'' پر ملبہ ڈال دیا

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹریوس ہیڈ کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہ کہ وہ دنیا کے 3، 4 بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جس نے تینوں فارمیٹ میں خود کو ایڈجیسٹ کیا ہے، انکا ٹیسٹ ریکارڈ شاندار ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کی تھکن! دنیا کا امیر ترین بھارتی بورڈ اپنی جگ ہنسائی کا سبب بننے لگا

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ورلڈکپ فائنل میں جیت کے بعد ٹریوس ہیڈ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انکی بیٹنگ نے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جس نے آسٹریلیا کیلئے جیت کی راہ ہموار کی۔
Load Next Story