والدین اور 2بہنوں کے قتل کے ملزم کا 7 روزہ ریمانڈ

عدالت کا وقت ختم ہونے کے باعث ملزم اور بچ جانے والی بہن کا بیان نہیں لیا جا سکا


Numainda Express September 19, 2012
قتل میں نے نہیں پڑوسی لڑکی مریم نے کیے، شاہ رخ کی گفتگو، پولیس پر رشوت لینے کا الزام، فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے والدین اور دو بہنوں کو قتل اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار شاہ رخ کو 7 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت کا وقت ختم ہونے کے باعث ملزم اور اس کی بچ جانیوالی بہن زوالعرش کا بیان نہیں لیا جا سکا۔ عدالت کے احاطے میں گفتگوکرتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے ماں باپ اور بہنوں کو قتل نہیں کیا ۔

اسکے ساتھ لڑکی مریم عرف کومل تھی اس نے قتل کیا اور بھاگ گئی، اس کے بیان کے باوجود پولیس اسے گرفتار نہیں کر رہی۔ ملزم نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مریم کے گھر والوں سے پیسے لے لیے ہیں۔

علاوہ ازیں والدین اور 2 بہنوں کے قتل کے واقعہ میں بچ جانیوالی زوالعرش کی تحویل کے معاملے پر ایس ایچ او مارکیٹ پولیس واحد بخش لغاری کا کہنا ہے کہ کیس کے فریادی محمد جبارکا کہنا ہے کہ بچی اس کے حوالے کی جائے جبکہ بچی کا کہنا ہے کہ وہ کراچی ناگن چورنگی باب اقبال میں رہائش پذیر اپنی خالہ رضیہ سلطانہ کے پاس جانا چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |