بلاک بسٹر ’انیمل‘ میں کم اسکرین ٹائم ملنے پر بوبی دیول کا بیان سامنے آگیا
رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے فلم ’انیمل‘ میں ایک خونخوار ولن کا کردار ادا کیا ہے
سندیپ ریڈی وانگا کی بلاک بسٹر فلم 'انیمل' میں کم اسکرین ٹائم ملنے پر بوبی دیول کا بیان سامنے آگیا ہے۔
'انیمل' میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوبی دیول نے کہا کہ انہیں اسکرین ٹائم کی کمی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ معاہدہ پر دستخط کرتے وقت ہی اس سے آگاہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ فلم میں انہوں نے جس طرح کا کردار کیا ہے، اصل اہمیت اس کی ہے اور ان کی خواہش تھی کہ انہیں اسکرین پر مزید وقت دیا جاتا۔
اداکار نے بتایا کہ انہیں علم تھا کہ ان کے پاس شوٹنگ کیلئے صرف پندرہ دن ہوں گے اور وہ اس کے بعد وہاں سیٹ پر نہیں ہوں گے۔
بوبی دیول کے مطابق لوگوں کی طرف سے ان کے کردار کو جس طرح محبت، پیار اور پذیرائی ملی ہے اس سے وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔