اسرائیلی فوج نے جیل میں فلسطینی بچے کیساتھ جنسی زیادتی کی امریکی عہدیدار
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں وزارت خارجہ کے عسکری امور کے ڈائریکٹر جوش پال نے اسرائیل کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی پر احتجاجاً مستعفی ہونے سے لے کر فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر کھل کر بات کی۔
جوش پال نے اپنے استعفے سے متعلق بتایا کہ میرا موقف واضح تھا۔ اگر اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسلیں تباہ کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دی گئی، اسلحہ فراہم کیا گیا تو ان کی ایک ایسی نئی نسل تیار ہوجائے گی جو امریکا کی سخت دشمن ہوگی اور یہ امریکا کے مفاد میں اچھا نہیں ہوگا۔
"Israel raped a child in jail. When being investigated, Israel accused the child protection organization of being a terrorist entity"
سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں جوش پال نے ہولناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کے فوجیوں نے جیل میں ایک بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر آواز اُٹھانے والی بچوں کے تحفظ کی تنظیم پر ہی اسرائیل نے دہشت گرد ادارہ ہونے کا الزام لگا دیا۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کو ہلاکت خیز ہتھیاروں کی فراہمی پر امریکی محکمہ خارجہ کا اعلیٰ افسر مستعفی
جوش پال نے امریکی حکومت کو اسرائیل کی بے جا حمایت اور اسلحے کی فراہمی کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ آپ آگ سے کھیل رہے ہیں جس کے نتائج اچھے ثابت نہیں ہوں گے۔