حکومت کا جان شیر خان کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان
اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن کو علاج کیلئے تاحیات امداد دی جائے گی، نگران حکومت
نگران حکومت نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور اُن کی اہلیہ کے علاج کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔
نگران حکومت کا کہنا ہے کہ جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے تاحیات امداد دی جائے گی، جان شیر کے لیے امدادی کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 8 مرتبہ کے عالمی چیمپئن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ شپ جیتنے والے جان شیر خان پُراسرار اور نایاب بیماری پارکنسن کا شکار ہیں جس کا پاکستان میں فی الحال علاج ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
عالمی طبی ماہرین بھی بس ادویات کے ذریعے وقت کو دھکا دے رہے ہیں کیونکہ علاج کے معاملے میں عالمی سطح پر بھی کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی ہے۔