لاہور پولیس کی بروقت کارروائیماں کی گود سے بچی چھین کر فرارہونے والا ملزم پکڑلیا

ماں کا شور سن کر ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم کا پیچھا کرکے اسے دبوچ لیا


ویب ڈیسک December 05, 2023
فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماں کی گود سے بچی چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مستی گیٹ میں ایک عورت گود میں اپنی دو سال کی بچی کو لیے گھر کی جانب آرہی تھی کہ ایک شخص اس کی گود سے بچی کو چھین کر فرار ہوگیا۔

ماں کا شور سن کر ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم کا پیچھا کرکے اسے دبوچ لیا اور اس سے بچی لے کر واپس ماں کے حوالے کردی۔

بیٹی کے بحفاظت ملنے پر والدہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔

ایس ایچ او مستی گیٹ کے مطابق ملزم تنویر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ماں کی پکار پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائر قاضی علی رضا نے ایس ایچ او مستی گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس ہمہ وقت موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں