بھارت میں طوفانی بارش کیساتھ مگرمچھ سڑک پر نکل آیا ویڈیو وائرل

چنائی میں سمندری طوفان کے بعد ہونے والی بارشوں میں 10 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے


ویب ڈیسک December 05, 2023
بھارتی شہر چنائی میں سمندری طوفان میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، فوٹو: ویڈیو گریب

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سمندری طوفان 'مائچونگ' نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 کے قریب پہنچ گئی جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان 'مائچونگ' تامل ناڈو کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے بعد سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

چنائی میں سڑکیں زیر آب آگئیں اور بارش نے سیلابی ریلے کی کیفیت اختیار کرلی۔ ایئرپورٹ کا رن وے بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس کے باعث آج کی تمام پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔



اسی دوران چنائی شہر کے مرکزی علاقے میں ایک سڑک پر خطرناک مگرمچھ کو مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مگر مچھ کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو اداروں نے مگر مچھ کی تلاش شروع کردی تاہم انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ علاقہ مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ آج رات بھر بھی جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں