ایکشن تھرلر ’انیمل‘ کے سیکوئیل کیلئے رنبیر کپور نے معاوضہ بڑھا دیا

فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی


ویب ڈیسک December 05, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

رنبیر کپور کی ایکشن فلم 'انیمل' نے انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور فلم ریلیز کے چار دن میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس سمیٹ چکی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی شاندار کامیابی کے بعد ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا اور رنبیر کپور نے 'انیمل' سیکوئیل کیلئے اپنے معاوضے بڑھا دیئے ہیں۔

سندیپ ریڈی وانگا نے فلم کیلئے کتنی فیس لی اس کے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ رنبیر نے اپنے کردار کیلئے 80 کروڑ چارج کیے تھے۔

مداحوں کو فلم 'انیمل' کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی۔

مزید پڑھیں: سینما گھروں کے باہر رش، رنبیر کپور کی فلم "انیمل" ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

'انیمل' میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں