گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل

دلہا دلہن کو گورنر ہاؤس میں فوٹو شوٹ کی اجازت ہے، لوگ عرصہ دراز سے فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں، حاجی غلام علی


ویب ڈیسک December 05, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں قائم گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں نوبیاہتا جوڑے کا فوٹو اور ویڈیو شوٹ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے شدید تنقید کی۔

صارفین نے ویڈیو پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی کے گورنر ہوتے ہوئے فوٹو شوٹ کی اجازت کیسے دی گئی، کیا گورنر ہاؤس میں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا کہ گورنر ہاوس میں ہونے والے فوٹوشوٹ کو دیکھ کرواقعی لگتا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے۔

اُدھر گورنر ہاؤس کے ترجمان نے ویڈیو پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو گورنر ہاؤس کی ہے اور یہ دلہا دلہن کا فوٹو شوٹ تھا، گورنر ہاؤس میں شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت ہے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی اجازت ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے لوگ فوٹ شوٹ کے لیے گورنرہاوس آتے ہیں یہاں دلہا دلہن کو فوٹو شوٹ کی اجازت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں