واٹس ایپ اسٹیٹس انسٹاگرام پر شیئر کرنے کیلیے فیچر پر کام جاری
فیچر کا استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ صارفین اپنا اسٹیٹس فوری طور پر انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ صارفین اپنا اسٹیٹس فوری طور پر انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔
اس سے قبل میٹا کی جانب سے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا چکا ہے، لہٰذا ایسا ہی ایک فیچر واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے درمیان اپ ڈیٹس کے لیے متعارف کرایا جانا کوئی نئی بات معلوم نہیں ہوتی۔
اس فیچر کی مدد سے واٹس ایپ پر شیئر کرائی گئی کوئی تصویر، ویڈیو، جف یا تحریر 24 گھنٹوں کے لیے انسٹاگرام اسٹوریز پر ظاہر ہوجائے گی لیکن اہم بات یہ ہے کہ صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس بات کا تعین کر سکیں کہ کون ان کی اسٹوریز دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔
فی الوقت واٹس ایپ اسٹیٹس کو تین طریقوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے: سب کے ساتھ، کچھ افراد کے علاوہ سب کے ساتھ یا منتخب افراد کے ساتھ۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق ایسے فیچر، جس سے صارفین انسٹاگرام پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ شیئر کر سکیں گے، کے شامل کیے جانے کے متعدد فوائد ہوں گے جن میں سب سے اہم وقت کی بچت ہے۔
واضح رہے یہ فیچر فی الحال تشکیل کے مراحل میں ہے اور آزمائش کے لیے بِیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی دنیا بھر کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔