کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن شدید گرمی میں شہری بے حال
بجلی کی طویل بندش کے باعث شدید گرمی میں عوام بے حال ہیں وہیں مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔
KARACHI:
شہر کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے طویل بجلی کے بریک ڈاؤن نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ساڑھے 4 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بریک ڈاؤن کی وجہ سے جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ان میں لیاری، رنچھوڑ لائن، صدر، برنس روڈ، کھارادر، میٹھا در، گارڈن، گولیمار، لسبیلہ، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے اسٹیشن سے متصل علاقے، محمودآباد، اخترکالونی، کشمیرکالونی، ڈیفنس، گلشن اقبال، نیوٹاؤن، طارق روڈ اور بہادر آباد شامل ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث شدید گرمی میں عوام بے حال ہیں وہیں مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔
کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے بریک ڈاؤن کی وجہ نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کردی گئی ہے۔