غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملے ایک روز میں 110 شہید

اسرائیل کے غزہ پر 2 ماہ سے جاری حملوں میں 7 ہزار بچوں سمیت شہدا کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے 7ہزار سے زائد شہری دبے ہوئے ہیں:فوٹو:فائل

اسرائیل کے غزہ اور خان یونس میں مہاجر کیمپوں میں حملوں کے دوران مزید 110 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس ، بریج کیمپ، دیر البلح اور نصیرات میں پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری سے وسطی غزہ میں کم ازکم 45 فلسطینیوں کو گزشتہ روز شہید کردیا گیا ۔ دیر البلح کے علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطینیوں کے گھروں کو نشانہ بنا کر بمباری کی۔ فلسطینی وزارت صحت نے کم ازکم 45 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔


مزید پڑھیں: غزہ؛ اسکولوں پربمباری سے50 شہید، درجنوں اسرائیلی ٹینک خان یونس میں داخل

غزہ پر اسرائیل کے 2 ماہ سے جاری حملوں میں 7 ہزار بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 43 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی مسلسل بمباری سے کھنڈر بن جانے والی رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے شہریوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔
Load Next Story