بھارت میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

حادثہ اس وقت پیش آیا جب دہلی سے گورکھپور جانے والی گورکھدھم ایکسپریس پلیٹ فارم پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔


ویب ڈیسک May 26, 2014
ریلوے حکام نے ہلاک افراد کے لواحقین کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے امداد دیہنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں چریڑ ریلوے اسٹیشن پر دہلی سے گورکھپور جانے والی گورکھ دھم ایکسپریس پلیٹ فارم پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس سے ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں