ذوالفقار بھٹو پھانسی صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان

صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہونے پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا

صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012 کو ہوئی تھی. فوٹو : فائل

سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس جلد سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

ریفرنس آئندہ دو ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے، صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر ہونے پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بھٹو ریفرنس پر سماعت کرنے والے عدالتی بینچ کی سربراہی کریں گے۔

ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں، سابق صدر آصف زرداری نے دو اپریل 2011 کو ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا تھا۔

صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012 کو ہوئی تھی جبکہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی۔
Load Next Story