ڈاکٹر فوزیہ کی بہن عافیہ سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

وزارت خارجہ اور پاکستانی قونصل خانہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام رہا، درخواست گزار


ویب ڈیسک December 06, 2023
وزارت خارجہ اور پاکستانی قونصل خانہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام رہا، درخواست گزار

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کیلئے اپنے وکیل عمران شفیق کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بالمشافہ ملاقات کا اہتمام کروائے، گزشتہ ملاقات میں دونوں بہنوں کے مابین شیشے کی دیوار حائل رکھی گئی، ڈاکٹر فوزیہ صرف بہن سے ملاقات کے لئے ہزاروں میل کا سفر کر کے پہنچیں، اس کے باوجود اس انداز میں ملاقات کروائی گئی جو دونوں بہنوں کے لئے اذیت کا باعث بنے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزارت خارجہ اور پاکستانی قونصل خانہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام رہا، ڈاکٹر فوزیہ کی واپسی 12 دسمبر کو شیڈول ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ واپسی سے قبل وزارت خارجہ بلا رکاوٹ بالمشافہ ملاقات کا اہتمام کرے، عدالت وزارت خارجہ کو فی الفور ایکشن لینے کی ہدایت کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں