اوور بلنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے وزارت توانائی نے کمیٹی تشکیل دے دی

چار رکنی کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کریں گے، نیپرا اور بجلی کمپنی سے تحقیقات کی جائیں گی

(فوٹو: فائل)

وزارات توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے اوور بلنگ اسکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے نیپرا کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اووبلنگ کے حوالے سے انکوائری رپورٹ پر پاور ڈویژن نے تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے گی جو انکوائری کے ساتھ معاملات کا جائزہ بھی لے گی، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی ڈسکوز، پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لے گی اور نیپراتحقیقات کے لیے سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


مزید پڑھیں: بجلی کمپنیوں کا اووربلنگ کے ذریعے صارفین کی جیبوں پر 675 ارب کا ڈاکا

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو ایک ماہ سےزائد کی بلنگ کے معاملے کا جائزہ لے کر بجلی کمپنیوں کے افسران، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم ممبران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق کمیٹی15 روز کے اندراپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی اور ذمہ داروں کا تعقین کر کے مزید کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔ نوٹٰ فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی اراکین میں ایم ڈی نیسپاک زرگام اسحاق خان،عابد لودھی کنسلٹنٹ یو ایس ایڈ، سابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض چودھری بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
Load Next Story