ٹائم میگزین نے ٹیلر سوئفٹ کو پرسن آف دی ایئر قرار دیدیا

گزشتہ سال ٹائم میگزین نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ کے اعزاز سے نوازا تھا

فوٹو : فائل

ٹائم میگزین نے عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو "پرسن آف دی ایئر" قرار دے دیا۔

شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو سالانہ 'پرسن آف دی ایئر' کے اعزاز سے نوازتے ہوئے اُن کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹیلر سوفٹ کی تصویر کو سرورق کی زینت بھی بنایا جو کہ اُنہوں نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر پوسٹ بھی کی۔
Load Next Story