سندھ حکومت کا آج صوبے بھر کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

آج ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، ناظم امتحانات


ویب ڈیسک May 26, 2014
وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کی کے بعد آج صوبے کے اسکولوں میں تعطیل کا فیصلہ کیا، محکمہ تعلیم فوٹو: ایکسپریس/ فائل

حکومت سندھ نے شب معراج کے موقع پر آج صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر اعلیٰ سید قائد علی شاہ کی منظوری کے بعد آج شب معراج کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رہیں گے تاہم اعلیٰ ثانوی بورڈ کے ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ آج انٹرمیڈیٹ کے ہونے والے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق شب معراج کے سلسلے میں آج یونیورسٹی بند رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں