’’گمبھیر ہمیشہ اپنے ہی کھلاڑیوں سے لڑتے ہیں کسی کی عزت نہیں کرتے‘‘

گمبھیر سے میدان پر بحث کے بعد سری سانتھ نے سوشل میڈیا پر تنقید کے نشتر چلادیئے

گمبھیر سے میدان پر بحث سری سانتھ نے سوشل میڈیا پر تنقید کے نشتر چلادیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی فاسٹ بولر سری سانتھ ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں آگئے، سابق اوپنر گوتم گمبھیر سے میدان پر بحث کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سابق بھارتی فاسٹ بولر اپنے ہم وطن گوتم گمبھیر کو مسٹر فائٹر قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے ہی کھلاڑیوں سے لڑتے دیکھائی دیتے ہیں۔

بھارت میں جاری لیجنڈز لیگ کے دوران گجرات جائنٹس اور انڈیا کیپٹلز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گمبھیر نے سری سانتھ کو ایک چھکا اور چوکا لگایا بعدازاں اگلی بال ڈاٹ کھیلی جس پر فاسٹ بولر ری ایکشن دیا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل

بعدازاں سری سانتھ نے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران جھگڑے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گوتم بغیر کسی وجہ کے ویندر سہواگ سمیت اپنے ہی کئی سینئر کھلاڑیوں کی بھی عزت نہیں کرتے، آج بالکل ایسا ہی ہوا۔ گمبھیر نے جن الفاظوں کا استعمال کیا وہ بدتمیزی تھی جو انہیں نہیں کرنی چاہیے تھی۔

گمبھیر نے کیا کہ جلد یا بدیر آپ سب کو معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے جو الفاظ استعمال کیے اور کرکٹ کے میدان میں جو باتیں کہی، وہ قابل قبول نہیں! وہ مجھے نیچا دیکھانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ ٹیم میں صرف چند کھلاڑی اہم ہیں؟ گوتم گمبھیر بورڈ پر برس پڑے

اگر آپ اپنے ہی ساتھیوں کا احترام نہیں کرتے تو لوگوں کی نمائندگی کرنے کا کیا فائدہ؟ یہاں تک کہ براڈکاسٹنگ میں جب ان سے ویرات کوہلی کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو وہ ان کے بارے میں کبھی نہیں بولتے ہیں۔


مزید پڑھیں: 2008 میں سری سانتھ کو مارے تھپڑ پر آج بھی افسوس ہے، ہربھجن

ویڈیو کے آغاز پر سری سانتھ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے لیجنڈز کو کھو دیا لیکن تمام پیار اور حمایت کیلئے آپ کا شکریہ۔

واضح رہے کہ سری سانتھ اور گوتم گمبھیر ماضی میں بھی میدان پر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ لڑتے اور تلخ جملوں کا تبادلہ کرتے نظر آئے ہیں۔
Load Next Story