ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

220کے وی کی لائن ٹرپ کر جانے کے باعث ضلع جنوبی کے 11 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں،ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک May 26, 2014
ہائی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت جاری ہے،ترجمان کے الیکٹرک۔فوٹو:فائل

کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی لائن ٹرپ کرنے کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 220 کے وی کی لائن ٹرپ کر جانے کے باعث ضلع جنوبی کے 11 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ ہائی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت جاری تاہم اس میں وقت لگے گا۔220 کے وی لائن ٹرپ کرنے سے شہر کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جن میں صدر،برنس روڈ،آئی آئی چندریگرروڈ،کھارادر،ٹاور،گارڈن،رام سوامی،رنچھوڑلائن اور قیوم آباد سمیت لانڈھی کےعلاقے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا جب کہ شہر میں شدید گرمی اور بد ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پہلے ہی ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں