دوران لڑائی گمبھیر نے سری سانتھ کو کن الفاظوں سے پکارا

بھارتی فاسٹ بولر نے ویڈیو میں انکشاف کردیا


ویب ڈیسک December 07, 2023
بھارتی فاسٹ بولر نے ویڈیو میں انکشاف کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر ایس سری سانتھ اور گوتم گمبھیر میدان پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سابق بھارتی فاسٹ بولر اپنے ہم وطن گوتم گمبھیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈز لیگ میں میچ کے دوران تلخ کلامی کے دوران اوپنر مسلسل مجھے ف ک آف! فکسر کہہ کر مخاطب کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ میدان پر جھگڑے کے دوران بھی وہ مسلسل انہیں الفاظوں کا چناؤ کررہے تھے جو ایک نامناسب رویہ ہے، میری جانب سے انہیں لفظ بھی برا نہیں کہا گیا۔ گمبھیر سے صرف اتنا ہی کہا کہ تم کیا کہہ رہے ہو اور ہنسا جس سے وہ مزید بھڑک گئے۔

مزید پڑھیں: ''گمبھیر ہمیشہ اپنے ہی کھلاڑیوں سے لڑتے ہیں! کسی کی عزت نہیں کرتے''

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں انکا تعلق کس جماعت سے ہے اور وہ کیا کرسکتے ہیں لیکن میں ایک عام سا شہری ہوں، انکے پاس بہت پیسے ہیں میرے خلاف خرچ کرنے کیلئے لیکن میرے پاس ایسا کچھ نہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل

سری سانتھ نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گمبھیر 2013 میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے منسلک کررہے ہیں، جو میرے کیرئیر کیلئے ایک چیلنجنگ دور تھا، جو کام نہیں کیا اسکی وجہ سے مجھے میرے خاندار اور میری ریاست کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں