پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے، عمران خان

(فوٹو :فائل)

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے آئینی درخواست پی ٹی آئی اور سابق چئیرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس دس جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن نے بیس دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا، الیکشن کمیشن کا حکم غیر قانونی اور آئین کے بھی منافی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے، عدالت دس جون 2022ء کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار دے۔
Load Next Story